ماپوٹو( مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک موزمبیق میں متنازعہ انتخابات کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق موزمبیق کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں 2 پولیس افسران سمیت 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ پرتشدد واقعات میں ملوث 70 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ مسلح افراد نے تھانوں اور حراستی مراکز پر بھی حملے کیے ہیں، جبکہ مظاہرین نے دکانوں، بینکوں اور سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔واضح رہے کہ جلاوطن اپوزیشن رہنما وینانسیو مونڈلین نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کا آغاز ہوا۔
موزمبیق میں متنازعہ انتخابات کے بعد پرتشدد مظاہرے، 21 افراد ہلاک
5