غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی مظالم اور بربریت میں کمی نہ آسکی، 24 گھنٹوں میں مزید 27 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق بوریج مہاجر کیمپ میں 2 جبکہ شمالی غزہ کے بیت حانون میں 5 فلسطینی صیہونی حملے میں شہید ہوگئے۔ جنوبی خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔وسطی نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں ایک شخص اور اس کی بیوی شہید ہوگئے، جبکہ وسطی شہر دیر البلاح میں گھر پر اسرائیلی ڈرون حملے میں بھی نقصان پہنچا۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے میں 18 سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 45,365 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 8 ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب، فلسطین میں آباد عیسائی برادری نے کرسمس کا تہوار منایا اور اسرائیل کی موت اور تباہی کے خاتمے کے لیے دعائیں کیں۔
صیہونی فورسز کی غزہ میں بمباری جاری، 27 فلسطینی شہید
1