غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے عائد کی جانے والی نئی شرائط غزہ جنگ بندی معاہدے میں تاخیر کی وجہ بن رہی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات میں لچک دکھائی ہے۔حماس نے مزید کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے لیے ہونے والی بات چیت اب بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ تاہم، فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ سے انخلا، جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کے حوالے سے نئی شرائط عائد کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے مذاکرات میں پیچیدگیاں آ رہی ہیں۔
اسرائیل کی نئی شرائط جنگ بندی معاہدے میں تاخیر کی وجہ بن رہی ہیں: حماس
2