آستانہ( مانیٹر نگ ڈیسک)قازقستان میں آذربائیجان کے طیارہ حادثے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 32 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، حادثے میں طیارے میں 62 مسافروں سمیت عملے کے 5 افراد سوار تھے۔ طیارے میں موجود دونوں پائلٹس کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔طیارے میں آذربائیجان کے 37، قازقستان کے 6، کرغزستان کے 3 اور روس کے 16 شہری سوار تھے۔ حادثے کا شکار طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے زیر تسلط ریاست جمہوریہ چیچن کے دارالحکومت گروزنی جا رہا تھا، تاہم دھند کی وجہ سے طیارے کا راستہ تبدیل کیا گیا تھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق، طیارے نے پرندے سے ٹکرا کر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور دھواں نکلنے لگا۔عینی شاہدین کے مطابق، طیارہ حادثے سے قبل اکتا ایئرپورٹ کے اوپر کئی چکر لگاتا رہا۔ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
قازقستان طیارہ حادثہ، 35 افراد ہلاک، 32 کو بچا لیا گیا
1