2
کراچی ( اباسین خبر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نصرت شاہ نے نوڈیرو میں ملاقات کی۔بھٹو ہاس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ڈاکٹر نصرت شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو یونیورسٹی کے آئندہ کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر ڈاکٹر نصرت شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو یونیورسٹی کی تعلیمی کامیابیوں سے آگاہ کیا اور اس کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔