اسلام آباد( اباسین خبر)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جب دفاعی تنصیبات پر حملے کیے جاتے ہیں تو متعلقہ ادارہ سزا دیتا ہے، اور فوجی تنصیبات پر حملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلایا جاتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آج ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت منا رہے ہیں، اور ن لیگ نے ہمیشہ قائداعظم کے وژن کے مطابق ملک کی خدمت کی کوشش کی۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ملٹری کورٹ پر سیاست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور ان کی طرف سے واویلا کیا جا رہا ہے، تاہم دفاعی تنصیبات پر حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ 9 مئی کے ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، اور کسی قسم کی قانونی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں فوجی عدالتوں کے فضائل بیان کرتے تھے۔عطا تارڑ نے کہا کہ ملزمان کو ہائی کورٹ تک وکیل کا حق حاصل ہے، فیملی سے ملاقات کا حق بھی موجود ہے، اور ریکارڈ تک رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔
فوجی تنصیبات پرحملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلایا جاتا ہے:عطا تارڑ
1