اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ بڑھانے کے لیے جدید کیبل آج منسلک کی جائے گی۔اس پروگرام کے تحت 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل افریقا سے پاکستان تک منسلک ہوگی۔ آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے، جس سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی مجموعی سپیڈ میں اضافہ ہوگا۔یہ اقدام انٹرنیٹ سپیڈ کے مسائل پر جاری تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے حال ہی میں تسلیم کیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ سپیڈ میں کمی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شازیہ مری نے انٹرنیٹ سپیڈ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، کہ ایسی سپیڈ کے ساتھ ڈیجیٹل نیشن بل لانا مضحکہ خیز ہے۔امید کی جا رہی ہے کہ اس جدید کیبل کے ذریعے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ ملے گا اور انٹرنیٹ صارفین کو تیز اور مستحکم کنیکٹیویٹی فراہم کی جائے گی۔پاکستان سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد مصطفی کا کہنا ہے کہ نئی کیبلز کی جڑائی سے انٹرنیٹ کے مسائل حل ہو جائیں گے، اور اگلے سال 3-4 بڑی کیبلز اور فائیو جی کے ذریعے انٹرنیٹ کی سپیڈ میں مزید بہتری آئے گی۔
پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل آج منسلک ہوگی
4