ممبئی ( شوبز ڈیسک)نئے سال 2025 کی آمد کے ساتھ ہی شائقین کو ایک اور دلچسپ رومانوی فلم پرم سندری کا بھی انتظار ہے، جس میں پہلی بار سدھارتھ ملہوترا اور جھانوی کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کا باضابطہ اعلان 24 دسمبر 2024 کو کیا گیا، اور یہ 25 جولائی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے جس میں جھانوی کپور کو سندری کے کردار میں متعارف کرایا گیا ہے۔ پوسٹر میں وہ سرخ کرتا، زمردی بالیاں، بندیا اور گجرا پہنے ساحل کے قریب بیٹھی ہوئی نظر آتی ہیں، اور کیپشن میں لکھا ہے: “جھانوی کپور کو ساوتھ کی سندری کے طور پر پیش کر رہے ہیں، جو اپنی دلکشی اور خوبصورتی سے دلوں کو پگھلا دیں گی۔”دوسری جانب سدھارتھ ملہوترا کو پرم کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔ پوسٹر میں وہ سفید ٹی شرٹ اور ڈینم جیکٹ پہنے ہوئے ہیں، ساتھ میں کالے رنگ کا چشمہ بھی ہے۔ کیپشن میں لکھا ہے: “سدھارتھ ملہوترا بطور نارتھ کا منڈا پرم دل جیتنے آ رہے ہیں۔”فلم پرم سندری تشار جلوٹا کی ہدایت کاری میں بنائی جا رہی ہے، اور یہ ایک کراس کلچرل رومانوی کہانی ہے۔ دونوں اداکاروں کے مداح اس نئی جوڑی اور فلم کی کہانی کے منتظر ہیں اور ایک بلاک بسٹر رومانوی کامیڈی فلم کی توقع کر رہے ہیں۔
جھانوی کپور اور سدھارتھ ملہوترا کی رومانوی فلم کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا
4