اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ (جولائی سے نومبر) کے دوران 2 ارب 66 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ حاصل کی ہے۔ وزارت اقتصادی امور کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ ڈالرز کی رقم شامل کرکے پاکستان کا مجموعی فنانسنگ حجم 3 ارب 68 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر جائے گا۔نومبر 2024 کے دوران 94 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنانسنگ حاصل ہوئی، جبکہ جولائی سے نومبر تک 2 ارب 57 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا۔ اس عرصے میں 9 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز کی گرانٹس بھی موصول ہوئیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سعودی عرب سے 5 ارب ڈالرز کا ڈیپازٹ اور چین سے 4 ارب ڈالرز کا سیف ڈیپازٹ ابھی تک موصول نہیں ہوا۔وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران 19 ارب 39 کروڑ ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
5 ماہ میں 2.66 ارب ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ موصول
5