کراچی ( اباسین خبر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی مندی کے بعد تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کا آغاز 551 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 113373 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ تاہم، بعد ازاں مارکیٹ میں بتدریج تیزی آئی اور انڈیکس میں 397 پوائنٹس کی اضافہ دیکھنے کو ملا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 114321 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے 5 نئی سطحیں عبور کی تھیں۔
اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا
6