کراچی ( کامرس ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے تعاون سے پاکستان میں آئندہ سال 16 ترقیاتی منصوبوں کی توقع ہے، جبکہ اس وقت 7 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق، اے ڈی بی پاکستان کے بجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید بنانے کے لیے 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، ڈسکوز کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ بھی منظوری کے مراحل میں ہے۔مزید برآں، اے ڈی بی کی جانب سے ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کے لیے امداد فراہم کی جائے گی جس سے ٹیکس اصلاحات کی بہتری کی توقع ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مثر کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے، اے ڈی بی نے پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان میں قدرتی آفات کے سالانہ 2 بلین ڈالر سے زائد نقصانات کو کم کرنے کے لیے سیلاب کے وارننگ سسٹم کے قیام پر غور کیا جا رہا ہے۔صنعتی پیداوار میں اضافے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے پیش نظر، معیشت میں بحالی کی امید بڑھ گئی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 16 ترقیاتی منصوبے متوقع
6