پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنماں شہریار آفریدی، شہرام ترکئی اور دیگر کی حفاظتی ضمانتیں منظور کر لیں۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے پی ٹی آئی رہنماں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کو اسمبلی میں بھی جانا چاہیے کیونکہ وہاں بہت سارا کام زیر التوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فیڈریشن اور متعلقہ ادارے مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کرتے، اس وقت تک درخواست گزار حفاظتی ضمانت پر رہیں گے۔بعدازاں عدالت نے شہرام ترکئی، فیصل ترکئی، شہریار آفریدی، اقبال آفریدی اور سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کر دی۔
شہریار آفریدی، شہرام ترکئی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانتیں منظور
6