پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے 10 دسمبر کو اجلاس ہوا تھا اور اس پر مشاورت جاری ہے، جبکہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے پٹیشن سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔چیف جسٹس نے دو ہفتے کا وقت دیا، تاہم الیکشن کمیشن کے وکیل نے مزید وقت کی درخواست کی۔ عدالت نے 16 جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات منعقد نہ کرانے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب
5