پشاور( ہیلتھ ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کو پیدائش، وفات اور نکاح کے سرٹیفکیٹس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، صوبائی حکومت نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ایک نیا اور انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔ پشاور کے اطراف اور ویلج کونسلز کو ہدایت دی گئی ہے کہ پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے افراد کو پیدائش، وفات اور نکاح کے سرٹیفکیٹس جاری نہ کیے جائیں۔اس فیصلے کے تحت، ڈی سی پشاور نے ڈی ایچ او اور ایم او کو ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ اگر اس حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
پولیو قطرے نہ پلوانے والوں کو پیدائش، وفات اور نکاح کے سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ
3