لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ مریم نفیس ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہوئیں۔تاہم، مریم نفیس کی لندن میں کرسمس کی تیاریوں کی تصاویر کے دوران پہنے گئے کالے رنگ کے مغربی لباس اور سنہرے رنگ کی اونچی سینڈل نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ صارفین نے ان کے لباس اور انداز پر تنقید شروع کر دی، جس کے بعد مریم نفیس کو دوبارہ ٹرولنگ کا سامنا ہے۔اداکارہ کی تصاویر پر کیے گئے کمنٹس میں کچھ صارفین نے ان کے لباس کو نامناسب قرار دیا جبکہ کچھ نے ان کے انداز پر سخت الفاظ استعمال کیے، جس کے بعد مریم نفیس نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کا آغاز کیا۔
مریم نفیس اور سوشل میڈیا صارفین میں لفظی جنگ چھڑ گئی
2