کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان شوبز کے اداکار اور رئیلٹی شو تماشا کے معروف کنٹسٹنٹ عمر عالم نے دوران پرواز اپنی خاص دوست کو شادی کی پیشکش کی۔عمر عالم ایک خاتون کے ہمراہ ایک نجی فلائٹ میں سفر کر رہے تھے، جہاں انہوں نے فلائٹ کے عملے کی مدد سے تمام مسافروں کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اس خوبصورت لمحے میں عمر عالم نے کہا کہ جب محبت کے اظہار کی بات آتی ہے تو وہ خود کو شرمیلا شخص سمجھتے ہیں، مگر وہ چاہتے ہیں کہ یہ لمحہ اپنی ہونے والی بیوی کے لیے خاص بنائیں، اور اس لیے انہوں نے اسے شادی کے لیے پرپوز کیا۔یہ دلچسپ اور رومانوی لمحہ فلائٹ کے مسافروں کے لیے ایک یادگار تجربہ بن گیا۔
اداکار عمر عالم نے دورانِ پرواز خاتون کو پروپوز کردیا
3