لاہور( شو بز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو شادی کی تقریب کے دوران بولڈ لباس میں رقص کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔حرا مانی ان دنوں اپنے بھائی کی شادی کی تقریبات میں بھارتی گانوں پر رقص کرتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ ان ویڈیوز میں حرا مانی اپنے شوہر مانی اور دیگر مرد و خواتین کے ساتھ مختلف بھارتی گانوں پر پرفارم کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جس پر مداحوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔یہ ویڈیوز شوبز سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کی گئیں، اور ان پر کئی مداحوں نے حرا مانی کے لباس اور رقص کی پرفارمنس کو نامناسب قرار دیا۔ کچھ مداحوں نے تو ان کے لیے سخت الفاظ بھی استعمال کیے، جس کے بعد حرا مانی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
حرا مانی کو شادی تقریب کے دوران بولڈ لباس میں رقص مہنگا پڑ گیا
1