کراچی( شو بز ڈیسک)ٹیلی ویژن اور فلم نگری کے خوش قامت، خوبرو اور باکمال اداکار اظہار قاضی کی 17 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔اظہار قاضی 1955 میں کراچی میں پیدا ہوئے اور 1984 میں پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز ‘تھکن’ میں مختصر کردار کے ساتھ فنی زندگی کا آغاز کیا۔ ممتاز ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا نے انہیں فورا ڈرامہ سیریل ‘انا’ میں ہیرو کی پیشکش کی، جس میں اظہار قاضی نے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا اور انہیں پاکستانی امیتابھ کا لقب ملا۔اظہار قاضی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1985 میں فلم ‘روبی’ سے کیا، جسے شائقین نے خوب سراہا۔ انہوں نے 85 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں ‘منیلا کی بجلیاں’, ‘روپ کی رانی’ اور ‘چوروں کا بادشاہ’ جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں ‘لو ان نیپال’, ‘عالمی جاسوس’, ‘خزانہ’ اور ‘سرکٹا انسان’ بھی شامل ہیں۔اظہار قاضی 23 دسمبر 2007 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
باکمال اداکار اظہار قاضی کی آج 17 ویں برسی منائی جا رہی ہے
2