کراچی( اباسین خبر)عزیز بھٹی پولیس نے راشد منہاس روڈ الہ دین پارک کے قریب زبردستی پانی کے ٹینکرز کے نل کھولنے والے 20 سے 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے نیپا ہائیڈرنٹ کے انچارج شہاب علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ شہاب علی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ واٹر کارپوریشن کے نیپا ہائیڈرنٹ میں سرکاری انچارج ہیں اور 22 دسمبر کو انہوں نے سرکاری ہائیڈرنٹ سے چار ٹینکرز میں پانی بھروا کر شہریوں کو فراہم کرنے کے لیے روانہ کیے تھے۔شہاب علی کے مطابق، ان ٹینکرز کو الہ دین پارک کے قریب 20 سے 25 افراد نے زبردستی روک کر ان کے نل کھول دیے اور پانی سڑک پر ضائع کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کراچی میں واٹر ٹینکرز کے وال کھولنے والے مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج
2