پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں رہنما پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ عمر ایوب پر حال ہی میں تھانہ رمنا اسلام آباد کی حدود میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کو ایک ماہ کی راہداری ضمانت دی اور انہیں کسی بھی درج مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے اور ان سے مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج مذاکرات کا پہلا دور ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے اور حکومت کی نیت کیا ہے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات ہوئی، ہم وہاں گئے تھے لیکن اسی دن مجھے گرفتار کر لیا گیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
6