3
نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)آئی فون صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون کی سیٹنگز کا جائزہ لیں اور فون اپ ڈیٹ کریں۔ماہرین کی جانب سے ایپل کے صارفین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل کی سیٹنگز کو لازمی چیک کریں اور فون کو فورا اپ ڈیٹ کر لیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کا ڈیٹا محفوظ ہے۔ماہرین نے بتایا ہے کہ اگر کسی صارف نے حال ہی میں آئی او ایس 18 انسٹال کیا ہے تو ممکن ہے کہ اس کے فون کی ہوم اسکرین پر “پاسورڈز” نامی ایک ایپ خود بخود ڈان لوڈ ہو گئی ہو۔