2
کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ نے نئے سال کا خیرمقدم کرنے کے لیے خصوصی اسٹیکرز، ویڈیو کالنگ ایفیکٹس اور ری ایکشنز متعارف کرائے ہیں۔یہ فیچرز محدود مدت کے لیے صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ 20 دسمبر سے 3 جنوری تک صارفین کو خصوصی اسٹیکرز، ویڈیو ایفیکٹ اور ری ایکشنز تک رسائی حاصل ہوگی۔اس کا مقصد نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے دوران چیٹس اور ویڈیو کالز کو بہتر بنانا ہے، تاکہ صارفین اپنی خوشیوں کو مزید جاندار اور منفرد انداز میں شیئر کر سکیں۔