3
کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک وہ سوشل میڈیا ایپ ہے جو حالیہ برسوں میں بہت تیزی سے مقبول ہوئی ہے اور نوجوان اس کے ذریعے پیسے بھی کما رہے ہیں۔اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2021 میں ایک ارب تک پہنچ گئی تھی اور متعدد نوجوان اس کی بدولت اسٹار بن گئے ہیں۔مگر یہ ضروری نہیں کہ آپ کو ٹک ٹاک سے کمانے کے لیے لاکھوں فالوورز کی ضرورت ہو۔ درحقیقت کم فالوورز والے اکانٹس بھی ٹک ٹاک سے پیسے کما سکتے ہیں، اگر وہ درست طریقے سے مواد تخلیق کریں اور اس سے منسلک مواقع کا فائدہ اٹھائیں۔