2
ممبئی ( شو بز ڈیسک)مشہور گلوکار اور ریپر یویو ہنی سنگھ نے اپنی ڈاکومینٹری میں ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کے حوالے سے دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔یویو ہنی سنگھ کی زندگی پر مبنی ڈاکومینٹری یویو ہنی سنگھ فیمس نیٹ فلیکس پر ریلیز ہو چکی ہے۔ اس ڈاکومینٹری میں ہنی سنگھ نے اپنی ذہنی صحت کے مسائل، شہرت کی بلندیوں، پھر زوال اور کم بیک کی جدوجہد کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔گلوکار نے اپنی زندگی کے تاریک ترین لمحوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بائی پولر ڈس آرڈر اور سائیکوٹک علامات سے گزر رہے تھے، جس دوران انہیں موت کی خواہش ہوتی تھی اور وہ خود کو جہنم میں محسوس کرتے تھے۔