ممبئی ( شوبز ڈیسک)بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اسٹار اداکار الو ارجن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دلجیت دوسانجھ نے برطانیہ کی ٹاپ ایشین قابل تعظیم (مشہور) شخصیات کی فہرست میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔اس فہرست میں امیتابھ بچن، پربھاس، عالیہ بھٹ، راج کمار راو، اور کارتک آریان بھی شامل ہیں۔موسیقی کے شعبے میں بھارت میں اپنی شناخت بنانے والے دلجیت دوسانجھ اب اپنے کیریئر کے ایک اور نئے بلند مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کی ٹاپ 50 ایشیائی شخصیات کی فہرست میں شاہ رخ خان اور الو ارجن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست مقام حاصل کیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
دلجیت نے شاہ رخ اور الو ارجن کو پیچھے چھوڑ دیا
2