کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اے آئی کی بڑھتی ہوئی مقابلے کے باعث ایک بار پھر بڑی تعداد میں اپنے ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔ٹیکنالوجی کمپنی نے اس بار انتظامی عہدوں پر فائز ڈائریکٹرز اور نائب صدور سمیت 10 فیصد ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔سی ای او سندر پِچائی نے ایک آل ہینڈ میٹنگ میں یہ اعلان کیا جس میں تمام ملازمین شریک تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کمپنی کو اوپن اے آئی جیسے حریفوں سے مقابلہ کرنا ہے، جس کے لیے بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس تازہ دور میں کچھ منیجرز کو نئے فرادی ذمہ داریاں دی گئی ہیں، جبکہ دیگر کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔ گزشتہ سال بھی کمپنی نے تنظیم نو کے دوران 12 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق، ملازمین کی چھانٹی کا یہ فیصلہ سندر پچائی کے وسیع لائحہ عمل کا حصہ ہے جس کا مقصد گوگل کی کارکردگی میں 20 فیصد بہتری لانا اور اے آئی پر مشتمل مستقبل کو اپنانا ہے۔
اے آئی کے وار: گوگل نے مزید 10 فیصد ملازموں کو نوکری سے فارغ کر دیا
4
پچھلی پوسٹ