غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری رہا، جہاں صیہونی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 77 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔غزہ میں دو سکولوں پر اسرائیلی بمباری سے 15 فلسطینی شہید ہوئے۔ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 45,206 تک پہنچ گئی۔سربراہ اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی برائے فلسطین (انروا) فلپ لازارینی نے کہا کہ ادارہ فلسطینی عوام کی امداد فراہم کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر عالمی برادری دو آرا کا شکار ہے۔لازارینی نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے مسائل کا حل نکالنا ہوگا، اور قابض طاقت اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں قتل عام کا ذمہ دار ہے۔
اسرائیلی بربریت جاری، مزید 77 فلسطینی شہید
4