قاہرہ( مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ داعش اور کرد دہشت گردوں کو قیادت سمیت جلد ختم کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں داعش اور کردوں کے صفائے کا وقت آ گیا ہے کیونکہ یہ گروہ شام کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ اردگان نے مزید کہا کہ داعش اور پی کے کے یا ان سے وابستہ گروہ جو شام کے لیے خطرہ ہیں، انہیں ضرور ختم کیا جائے گا۔صدر اردگان نے کرد دہشت گردوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کا ماننا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) ایک دہشت گرد تنظیم ہے کیونکہ اس پر وائے پی جی کا غلبہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ کی حکومت دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے اور ہر اس گروہ کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جو ترکیہ کے لیے خطرہ بن سکتا ہو۔ اردگان نے یہ توقع ظاہر کی کہ شام کی نئی حکومت ایسے گروپوں کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔
ترک صدر کا داعش اور کرد دہشتگردوں کو قیادت سمیت جلد ختم کرنے کا اعلان
1