کیلیفورنیا ( ہیلتھ ڈیسک)کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ دریافت کیا گیا کہ فضا میں موجود پلاسٹک کے ننھے ذرات (مائیکرو پلاسٹکس) ممکنہ طور پر متعدد صحت کے مسائل اور امراض کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق، پلاسٹک کے یہ ذرات ہر جگہ موجود ہیںخوراک، پانی، ہوا اور زمین میں، اور ہم ہر ہفتے تقریبا ایک کریڈٹ کارڈ کے حجم کے برابر مائیکرو پلاسٹکس اپنے جسم میں داخل کر لیتے ہیں۔یہ ذرات ہمارے جسم میں داخل ہو کر مختلف مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ پلاسٹک کے یہ ذرات کینسر کی مخصوص اقسام کی تیزی سے پھیلا کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ پلاسٹک کے ذرات ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں، خاص طور پر طویل مدتی اثرات جیسے کہ سرطان اور دیگر پیچیدہ بیماریوں کے خطرات۔اس کے علاوہ، مائیکرو پلاسٹکس نہ صرف ماحول میں آلودگی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ ہماری صحت پر بھی گہرے اثرات مرتب کر رہے ہیں، جس کی تحقیق کا دائرہ ابھی بڑھ رہا ہے تاکہ اس کے اثرات کو مزید سمجھا جا سکے اور اس کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔
فضا میں موجود پلاسٹک کے ننھے ذرات سے کینسر کی کچھ اقسام کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، تحقیق
6