کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایپل نے 2017 میں آئی فون ایکس (10) کو او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فیس آئی ڈی جیسے جدید فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا تھا، جس کے بعد آئی فونز کے ڈیزائن میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی۔ تاہم، اب ایپل آئی فون کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلیاں کرنے جا رہا ہے، اور اس تبدیلی کا آغاز آئی فون 17 ایئر نامی ماڈل سے ہو گا۔یہ نیا آئی فون ایپل کا سب سے پتلا فون ہوگا، جس میں بہتر ڈیزائن اور جدید خصوصیات شامل ہوں گی۔ یہ فون آئی فون کے مروجہ ڈیزائن سے زیادہ سلم اور ہلکا ہوگا، جس کا مقصد صارفین کو ایک بہتر اور زیادہ استعمال میں آسان تجربہ فراہم کرنا ہے۔ اس فون میں ایپل کی نئی ٹیکنالوجیز اور فیچرز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جو اسے مارکیٹ میں ایک منفرد مقام فراہم کرے گا۔
ایپل کا سب سے پتلا آئی فون دیکھنے میں کیسا ہوگا؟
5
پچھلی پوسٹ