لاہور( سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف وسیم اکرم کا 48 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شاہین آفریدی نے یہ سنگ میل 27 اننگز میں حاصل کیا اور جنوبی افریقا کے خلاف 50 وکٹیں لے کر وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے قبل شاہین آفریدی نے 25 اننگز میں 45 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔ انہوں نے پہلے ایک روزہ میچ میں ایک وکٹ حاصل کی اور دوسرے میچ میں 4 کھلاڑیوں کو آٹ کر کے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا۔یاد رہے کہ وسیم اکرم نے جنوبی افریقا کے خلاف 31 اننگز کھیل کر 48 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ تیسرے نمبر پر تھے، لیکن اب شاہین شاہ آفریدی نے ان کی جگہ لے لی ہے۔سابق مایہ ناز فاسٹ بالر وقار یونس 43 اننگز میں 82 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ سعید اجمل 36 اننگز میں 65 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
افریقا کیخلاف 50 وکٹیں! شاہین نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا
4