لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹس کی میزبانی پہلی بار بلوچستان کے تاریخی شہر گوادر میں کروائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گوادر، جو اپنی شاندار ساحلی پٹی اور اسٹریٹجک اہمیت کے لیے جانا جاتا ہے، پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کرے گا۔ یہ تقریب 11 جنوری 2025 بروز ہفتہ منعقد ہوگی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ گوادر پاکستان کے معاشی مستقبل کے دل کی حیثیت رکھتا ہے، اور یہاں ڈرافٹ کی میزبانی کرکے ہمارا مقصد اس شہر کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
پی ایس ایل10؛ پہلی بار پلیئر ڈرافٹس کی میزبانی گوادر کو مل گئی
4