کراچی ( کامرس ڈیسک)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) نے نئے دریافت شدہ علاقے سے تیل اور گیس کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔او جی ڈی سی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں بتایا گیا کہ حیدرآباد میں کنر ویل تھری سے یومیہ 3.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہو رہی ہے، جس کی پیداوار کا عمل 1200 فلوئنگ پریشر سے شروع ہو چکا ہے۔اس کنوئیں سے یومیہ 3.8 میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار بھی شروع کر دی گئی ہے، اور حاصل ہونے والی گیس کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں شامل کر لیا گیا ہے۔خط میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ کنر مائننگ سے یومیہ 30 بیرل ہلکے تیل کے ذخائر بھی حاصل ہو رہے ہیں۔
نئے دریافت علاقے سے تیل و گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع
8