اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے ترکیہ کے پاکستان میں سفیر عرفان نذیر اوگلو نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تجارت اور بحری امور میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں ترکیہ کی تھرڈ سیکرٹری برائے پاکستان صالحہ نور پیکدمیر اور سیکرٹری برائے بحری امور سید ظفر علی شاہ بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور مثر ٹرانسپورٹ حل کی ضرورت پر زور دیا۔سفیر نذیراوگلو نے بتایا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان موجودہ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سے کم ہے، جو وزیراعظم پاکستان کے 5 ارب ڈالر کے ہدف سے بہت کم ہے۔ انہوں نے ایران کے بارڈر پر ٹرانسپورٹ مسائل کو اہم چیلنج قرار دیا اور بحری ٹرانسپورٹ کو مثر حل کے طور پر تجویز کیا۔وفاقی وزیر نے ترک سفیر کو یقین دلایا کہ پاکستان ان مسائل کے حل میں مکمل تعاون فراہم کرے گا اور بحری نقل و حمل کی حکمت عملی کے تحت تجارت کے حجم کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بحری شعبے میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔اس ملاقات کے دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم کے صنعتی زون کا خصوصی ذکر کیا گیا، جہاں 400 صنعتی یونٹس ہیں اور ان کی تعداد 800 تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کیمیکلز کی تجارت کے امکانات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس شعبے میں وسیع تر تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے جدید شپ یارڈز کے حصول کی منصوبہ بندی کا ذکر کیا اور ترکیہ کو اس حوالے سے مضبوط امیدوار قرار دیا۔
وفاقی وزیر بحری امور سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال
5