5
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر نے کہا ہے کہ پاکستان کے میزائل سے امریکا بھی محفوظ نہیں ہے۔جان فائنر نے کہا کہ پاکستان طویل فاصلے کے بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے جو نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ امریکا تک اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میزائل جوہری ہتھیاروں سے بھی لیس کیے جا سکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نائب مشیر نے اسلام آباد کے طرز عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بیلسٹک میزائل پروگرام امریکا کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔