4
لاہور( اباسین خبر)ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج رہا جس کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئیں۔موٹروے ایم ون برہان انٹرچینج سے پشاور تک بند کی گئی، جبکہ موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے خانقاہ ڈوگراں تک بھی بند کر دی گئی۔ موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک اور موٹروے ایم 11 محمود بوٹی سے سمبڑیال تک بھی دھند کے باعث بند کر دی گئیں۔ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔