5
کراچی( اباسین خبر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ کراچی میں ٹینکرز اور ہیوی ٹرک انسانوں کی جانیں لے رہے ہیں۔منعم ظفر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس دنوں میں پندرہ سے بیس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کو بی آر ٹی کے نام پر کھود ڈالا گیا، اور بی آر ٹی کے کام کے دوران تین بار پانی کی لائن توڑ کر کراچی والوں کو پانی کی فراہمی بند کر دی گئی۔منعم ظفر نے مزید کہا کہ پانی نلکوں کی بجائے ٹینکروں کے ذریعے بیچا جا رہا ہے، اور اس شہر کے بے شمار مسائل ہیں جنہیں فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔