پشاور( اباسین خبر)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں اعلی سول و عسکری قیادت شریک ہوگی، اور اجلاس میں کرم کے معاملے پر اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ ایپکس کمیٹی کو اب تک امن و امان کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں کرم میں پائیدار امن کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے گی، اور بنکرز اور اسلحے کے خاتمے کے حوالے سے اہم پیشرفت متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بنکرز اور اسلحے کے خاتمے کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں، اور وزیراعلی علی امین گنڈا پور کرم میں مستقل امن کے لیے کوشاں ہیں۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق اسلحہ اور بنکرز کا خاتمہ ضروری ہے۔
خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
8