کراچی( اباسین خبر)سندھ ہائیکورٹ کے ججز کی تقرریوں میں سیاسی مداخلت روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے بنچ کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کر لیے۔جسٹس جنید غفار نے کہا کہ یہ درخواست ہمارے پاس کیوں آئی ہے؟ یہ آئینی بنچ میں جانی چاہیے، درخواست میں کیا استدعا کی گئی ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا جاری کردہ نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دیا جائے۔عدالت نے سوال کیا کہ درخواست گزاروں کے دو الگ وکیل کیوں ہیں؟ ہم ایک درخواست میں صرف ایک وکیل کو سنیں گے۔ اس کے علاوہ، عدالت کو پہلے یہ مطمئن کرنا ہوگا کہ یہ درخواست ریگولر بنچ میں کیوں ہے اور آئینی بنچ میں کیوں نہیں؟
ججز کی تقرریوں میں سیاسی مداخلت کا کیس، بنچ کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب
4