7
کراچی ( اباسین خبر)کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام 95 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام آخری مراحل میں ہے اور آج ہی اس کو مکمل کر لیا جائے گا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر لائن کی مزید مضبوطی کے لیے اضافی کالر لگائے جا رہے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ مستقبل میں لائن کو نقصان سے بچانے کے لیے اضافی کالر نصب کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، 32 گھنٹے مسلسل ویلڈنگ اور کنکریٹ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔