لاہور( اباسین خبر)لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 22 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے یونان کشتی حادثے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے ہیں اور اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے حادثات میں پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ حکومت انسانی سمگلروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی، جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت اس واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے اور انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔بعد ازاں عدالت نے اس درخواست پر مختصر سماعت کے بعد وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے اور 22 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔
یونان کشتی حادثہ: جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواست پر حکومت ودیگر کو نوٹس
5