لاہور( اباسین خبر)پنجاب کی صوبائی کابینہ کا 21واں اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بج کر 40 منٹ پر ہوگا، جس میں 71 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام کی منظوری لی جائے گی۔ایجنڈے میں سی ٹی ڈی کے لیے اضافی گرانٹ کی منظوری، گریڈ 20 اور زائد کے افسران کو 40 فیصد بنیادی پے سکیل 2017 کو بطور سپیشل الانس دینے کی منظوری، گندم ریلیز پالیسی 2024-25 کی منظوری، کرشنگ سیزن 2024-25 کے لیے گنے کی قیمت کا تعین، اور 65 کروڑ کی لاگت سے داتا دربار صحن میں ہائیڈراولک کنوپیاں لگانے کی منظوری شامل ہے۔اجلاس میں ایمرجنسی سٹاف کی بھرتیوں پر عائد پابندی میں ریلیکسیشن، ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے کامیاب نفاذ کے لیے پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم، بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی سروسز رول 2009 میں ترمیم، نہری پانی کے انڈسٹریل استعمال کے لیے واٹر چارجز بڑھانے، سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی 2024 کی منظوری اور پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کو سہولت بازار اتھارٹی بنانے کے ایجنڈے پر بھی بحث کی جائے گی۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس آج، 71 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا
5