راولپنڈی ( اباسین خبر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون شہری کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم محمد سعید کو کلر سیداں راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، ملزم نے خاتون کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنائیں اور ان کی بنیاد پر خاتون کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ ایف آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، اور اس کے قبضے سے موبائل فون ضبط کر لیا، جس میں سوشل میڈیا اکانٹس اور دیگر شواہد بھی برآمد ہوئے۔ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم متاثرہ خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرنے میں بھی ملوث تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
راولپنڈی: نازیبا ویڈیوز،تصاویر بناکر خاتون کو ہراساں، بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
5