کراچی ( اباسین خبر)سندھ پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ مسابقتی امتحان (سی سی ای 2021) سے متعلق خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ترجمان کے مطابق، بعض چینلز سوچی سمجھی سازش کے تحت جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، جن کا مقصد سی سی ای کے نتائج کو متنازعہ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ای 2021 میں بعض امیدواروں نے 1000 میں سے 600 نمبر حاصل کیے، لیکن ان کی انٹرویو میں کارکردگی اچھی نہیں تھی، جس کا ریکارڈ موجود ہے۔ ان امیدواروں کو مارکس اور ترجیحات کے پیش نظر ملازمت یا ایلوکیشن نہیں دی گئی۔ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ ان امیدواروں نے سروس آپشن میں صرف پی ایم ایس یا ڈی ایس پی منتخب کیا تھا، اور اگر وہ دیگر آپشنز جیسے مختیارکار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیبر)، اسسٹنٹ رجسٹرار یا کوآپریٹو سوسائٹی کے انتخاب کرتے، تو شاید ایلوکیشن ہو جاتی۔انہوں نے بتایا کہ معزز عدالت عالیہ کے حکم پر انٹرویوز کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگز محفوظ کر لی گئی ہیں، جو فیل ہونے والے امیدواروں کی کارکردگی کے ٹھوس شواہد ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق، انٹرویو کمیٹی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ترجمان نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ بے بنیاد معلومات کی بنیاد پر آئینی ادارے کو بدنام کرنا ناپسندیدہ ہے، اور کمیشن انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
ایس پی ایس سی نے مشترکہ مسابقتی امتحان 2021 سے متعلق خبروں کو بےبنیاد قرار دیدیا
5