کراچی (اباسین خبر)گلشن معمار میں ایل پی جی کی دکان میں گیس لیک ہونے کے باعث زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو بھائی شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق، سپر ہائی وے احسن آباد ریمبو ٹاور کے قریب واقع ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کی شناخت 20 سالہ حسین اور 25 سالہ حسن ولد فضل کے طور پر کی گئی، دونوں بھائی دکان کے مالک ہیں۔ زخمیوں کو پہلے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ حسن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں اور بامب ڈسپوزل عملے کو بھی طلب کر لیا۔
کراچی: ایل پی جی کی دکان میں سلنڈر دھماکا، دو بھائی شدید زخمی
4