پشاور( اباسین خبر)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم کسی سے ڈرنے یا دبا میں آنے والے نہیں ہیں، اور نہ ہی ہم نے کسی کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر کسی نے مذاکرات کرنے ہیں تو کرے، ورنہ نہ کرے۔پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی، اور سوال یہ ہے کہ اتنی دیر تک سماعت کیوں کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گنجائش سے زیادہ جیلوں میں رکھا گیا ہے، اور ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔عمر ایوب نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے، لیکن ہم نے کسی کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا۔ اگر حکومت کو مذاکرات میں دلچسپی ہے تو وہ خود اقدامات کرے، ورنہ نہ کرے۔
حکومت مذاکرات کرے یا نہیں، ہم کسی سے ڈرنے، ڈبنے والے نہیں، عمر ایوب
5