ممبئی ( شو بز ڈیسک)بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے بھارت میں مزید پرفارم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ انہوں نے ہفتے کو چندی گڑھ میں اپنے ہاس فل کنسرٹ کے دوران کیا۔ دلجیت نے اپنے مداحوں کو حیران کن اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت میں آئندہ کوئی شو نہیں کریں گے۔انہوں نے اس فیصلے کی وجہ بھارت میں کنسرٹ کے ناقص انفراسٹرکچر اور انتظامات کو قرار دیا اور حکام سے اپیل کی کہ وہ بہتر سہولتیں فراہم کریں، کیونکہ کنسرٹ انڈسٹری ملک میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ دلجیت نے کہا کہ بھارت میں لائیو شوز کے لیے مناسب سہولتیں نہیں ہیں، اور یہ ایک بڑا آمدنی پیدا کرنے والا سسٹم ہے جس میں کئی لوگ کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چندی گڑھ کی انتظامیہ کو گلوکاروں اور فنکاروں کو پریشان کرنے کے بجائے اسٹیج کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ دلجیت نے اعلان کیا کہ وہ اس وقت تک بھارت میں کوئی شو نہیں کریں گے جب تک اسٹیج کو کنسرٹ کے میدان کے درمیان نہیں بنایا جائے گا۔
دلجیت دوسانجھ کا آئندہ بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان
5