اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی اے کی 2024 کی رپورٹ، موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے۔ پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کی جانب سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو فراہم کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2023-24 میں ٹیلی کام شعبے کی آمدنی 955 ارب روپے تک پہنچی، اور 2 کروڑ 96 لاکھ موبائل ڈیوائسز مقامی سطح پر تیار کی گئیں۔ اسی دوران، ملک میں ٹیلی کام سبسکرائبرز کی تعداد 19 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ گئی، جبکہ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 14 کروڑ 23 لاکھ ہو گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں موبائل فون سروسز 91 فیصد اور 4G سروسز 81 فیصد آبادی تک پہنچ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، موبائل ڈیٹا کے استعمال میں 24.2 فیصد اضافہ ہوا اور براڈبینڈ تک رسائی 58.4 فیصد ہو گئی۔پی ٹی اے نے اس سال موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار میں 28 فیصد اضافے کا دعوی کیا، جس کے مطابق انٹرنیٹ کی رفتار 15.65 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر 20.02 ایم بی پی ایس تک پہنچ گئی۔
سال 2024: موبائل انٹرنیٹ کی رفتار ماضی کی نسبت بہتر رہی، پی ٹی اے
4