اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پی سی بی گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس، چیمپئنز ٹرافی اور اسٹیڈیمز کی تعمیر نو پر بریفنگچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں شرکا کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق اب تک کی پیش رفت اور اسٹیڈیمز کی تعمیر نو پر بریفنگ دی گئی۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس محسن نقوی کی صدارت میں ہوا، جس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔اجلاس میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، پی ایس ایل کے ہیڈ سلمان نصیر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس دوران آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر تفصیل سے بات کی گئی، جبکہ اسٹیڈیمز کی تعمیر نو پر بھی بریفنگ دی گئی۔
“چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے کوئی حرف نہیں آنے دینگے”
4