کیپ ٹان( سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گاپاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دورہ جنوبی افریقہ کا دوسرا ون ڈے آج کیپ ٹان میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا، اور پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں صائم ایوب اور سلمان علی آغا نے اہم کردار ادا کیا۔دوسری جانب، جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے۔ دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا
6